السلام علیکم ! تمام بلاگ فرینڈز
حضرت نور شاہ قلندر،تلائی اور میلہ
حضرت نور شاہ قلندر ؒ‘،تلائی اور میلہ (تاریخ کے تناظر میں) اسلام کی آمد کے تقریبا ً3سو سال بعد بر صغیر پاک وہند میں صوفیاء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جنہوں نے انسانیت کو مذہب پر ترجیح دی‘لوگوں کو مساوات کا درس دیا اور مذہب کو انسانی بھلائی سے تعبیر کیا۔انسانیت کے خیر خواہ جن صوفیاء کرام نے مذہبی منافرت اور تعصب کو بالائے طاق رکھ کر لوگوں کو اخوت و محبت کا درس دیا ان برگزیدہ شخصیات میں حضرت داتا گنج بخش ؒ‘بہاؤالدین زکریا ؒ‘ بابا مسعود گنج شکر ؒ ‘خواجہ معین الدین اجمیری ؒ ‘اور لعل شہباز قلندر کے نام قابل زکر ہیں۔علاوہ ازیں بے شمار اولیا ء اللہ نے بر صغیر میں دین اسلام کی تبلیغ کے چراغ روشن کیے۔اور اپنی انسان دوستی‘رویے اور کردار سے لوگوں کو اپنا گرویدہ کر لیا‘جس کی وجہ سے ہندوستان میں اسلامی انقلاب آیا۔یہ ان بزرگوں کے حسن ِسلوک اور انسان دوستی کا نتیجہ ہے کہ پورے ہندوستان میں غیر مسلم قومیں کلمہ ِ حق پڑھ کے دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔یہ بڑے تعجب کی بات ہے کہ ان صوفیاء کرام نے بغیر تلوار اور تیر و تبر کے غیر مسلموں کے دلوں میں فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔‘اور بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ ...
Comments
Post a Comment